0
Thursday 24 Jan 2019 21:25

سانحہ ساہیوال، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس

سانحہ ساہیوال، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے ورثاء اور علاقے کے عوامی نمائندوں کو اگلے اجلاس میں بلایا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہوا۔ جس میں سانحہ ساہیوال کی اب تک ہونے والی تفتیش کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے ورثاء، ایم این اے، ایم پی اے  اور کونسلرز کو بھی کمیٹی کے اگلے اجلاس میں بلایا جائے۔ اس موقع پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال انتہائی دردناک و افسوسناک ہے، حقائق تک پہنچنا ضروری ہے۔ اس واقعہ کے ہر پہلو کا جائزہ لیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر عتیق شیخ، سینیٹر اسد جونیجو، سینیٹر شفیق ترین اور سینیٹر وسیم شہزاد  نے شرکت کی اور سانحہ ساہیوال پر چیئرمین کمیٹی رحمان ملک کی اب تک کی کوششوں کو سراہا اور ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس کل بروز جمعہ دن ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 774058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش