0
Thursday 24 Jan 2019 19:12

اسرائیلی حملے کے وقت شام میں روس کیجانب سے اپنا ایس300 میزائل دفاعی نظام بند کرنیکا انکشاف

اسرائیلی حملے کے وقت شام میں روس کیجانب سے اپنا ایس300 میزائل دفاعی نظام بند کرنیکا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شام پر اسرائیلی حملے کے وقت روس اپنا ایس300 میزائل دفاعی نظام بند کر دیتا ہے۔ ارنب نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ مجلس شوریٰ اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ روس کو اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے کہ صیہونی حملے کے وقت اسکا شام میں موجود دفاعی میزائل سسٹم ایس300 بند کر دیا جاتا ہے اور صرف شام کا اپنا دفاعی نظام کام کر رہا ہوتا ہے۔ اگر ایس300 فعال ہو تو اسرائیلی حملوں کو مکمل طور پر ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ حشمت الله فلاحت پیشہ نے دمشق سے واپسی پر اینے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ روس کے اس اقدام سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان میزائل حملوں کے حوالے سے روس اور اسرائیل میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

ایران کی پارلیمٹ مجلس شوریٰ اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمشن کے سربراہ نے اسرائیل کے ان دعوؤں کو، جس میں اس نے کہا ہے کہ حالیہ حملوں میں ایرانی فوجیوں کو نقصان پہنچا ہے، ایک بلف اور فریب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میزائل حملے کی تھوڑی دیر بعد حملے والی جگہ پر خود گئے تھے اور اسرائیلی دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ حشمت الله فلاحت پیشہ نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ اسرائیلی حکام اس طرح کے بے بنیاد دعوؤں سے ایران شام تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 774061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش