0
Friday 25 Jan 2019 00:57

گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، گلگت بلتستان سیکریٹریٹ میں سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے اور تعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔ ڈی ایم ایس گروپ گریڈ 19 کے سیکرٹری وقار احمد کو محکمہ سیاحت اور او ایم ایس گروپ گریڈ 19 کے سیکرٹری فدا حسین کو محکمہ اطلاعات میں مستقل بنیادوں پر سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔ او ایم ایس گروپ گریڈ 19 کے آفیسرز محمد اعظم خان کو محکمہ صحت، احسان علی کو محکمہ تعمیرات، منصور عالم کو محکمہ فنانس کے ایڈیشنل سیکرٹریز کا چارج دیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 18 کے آفیسر نجیب عالم کو محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری کا چارج سونپا گیا ہے۔ گریڈ 18 کے ڈی سی نگر کمال الدین قمر، ڈی سی شگر ذاکر حسین اور ڈپٹی سیکرٹری آرکیالوجی عامر حسین کو مستقل بنیادوں پر چار ج دیا گیا ہے۔

 اے سی نگر عارف حسین کو محکمہ خوراک میں ڈپٹی سیکرٹری اور اے سی گوپس ذید کو محکمہ فنانس آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ امین اللہ غزنوی کا سروسز، ارشاد حسین کو محکمہ سیاحت سے پانی و بجلی اور محمد عالم کا ویمن ڈویلپمنٹ سے محکمہ سیاحت میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ ایس او فنانس خوش گل خان کو وویمن ڈویلپمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن آفیسر محکمہ سیاحت فدا حسین کو ڈپٹی سیکرٹری کلچر تعینات کیا گیا ہے، کمشنر آفس گلگت کے اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمان کو اے سی گوپس اور محکمہ اطلاعات میں پرائیویٹ سیکرٹری نصر من اللہ کو محکمہ فنانس میں سیکشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے، چیف سیکرٹری کے حکم پر محکمہ سروسز نے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 774090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش