0
Friday 25 Jan 2019 14:29

پشاور، گھر میں سلنڈر دھماکے سے میاں بیوی سمیت 5 افراد زخمی

پشاور، گھر میں سلنڈر دھماکے سے میاں بیوی سمیت 5 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ نوتھیہ میں واقع ایک گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے میاں بیوی سمیت 5 افراد جھلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث کمرے میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے 26 سالہ ارشاد، 24 سالہ خاتون، 12 سالہ احتشام، 10 سالہ عروبہ اور 3 ماہ کی بچی جھلس گئے۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا، زخمیوں کو فوری پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 774140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش