QR CodeQR Code

سعودی پیکیج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے

25 Jan 2019 14:42

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری اور آخری قسط مل گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر منتقل کردیئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری اور آخری قسط مل گئی ہے۔ جس کے بعد پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکیج کی فراہمی مکمل ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر ملے تھے، اس طرح دوست ملکوں سےمرکزی بینک کو 4 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر میں سے ایک ایک ارب ڈالر کی 2 قسطیں 19 نومبر اور 14 دسمبر کو موصول ہوئی تھیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ برس سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جس میں مذاکرات کے بعد سعودی عرب نے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا، معاشی پیکیج کے تحت سعودی عرب نے ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ڈپازٹ کئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کو ادھار پر تیل بھی فراہم کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 774142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774142/سعودی-پیکیج-کے-تحت-مزید-ایک-ارب-ڈالر-پاکستان-کو-موصول-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org