0
Friday 25 Jan 2019 16:29

سندھ اسمبلی، اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی، ایوان مجھلی بازار بن گیا

سندھ اسمبلی، اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی، ایوان مجھلی بازار بن گیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے ایوان میں تحریک انصاف کے ارکان کے احتجاج نے کارروائی چلنے نہ دی۔ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ارکان نے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری بھی کی۔ ایوان میں شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔ سندھ اسمبلی میں جمعہ کو خوب ہنگامہ ہوا۔ پی ٹی آئی نے اپنے رکن رمضان گھانچی پر حملے کے خلاف قرارداد پیش کرنا چاہی، مگر اجازت نہ ملی، تو ایوان میں شیم شیم کے نعرے گونجے۔ کارروائی دس منٹ کیلئے رکی، لیکن صورتحال خراب ہوتی چلی گئی۔ پی پی پی اور پی ٹی آئی ارکان آمنے سامنے آگئے، ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔

اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے اسمبلی اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔ اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے دھرنا بھی دیا۔ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنماء شہلا رضا نے کہا کہ شہید قسمت والے ہوتے ہیں، جو پی ٹی آئی کے مقدر میں نہیں۔ اس کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی اور کہا کہ ہم تو غازیوں میں سے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ بلاول کی شکست کا بدلہ ہمارے ٹائیگر سے لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 774166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش