QR CodeQR Code

سپیکر صوبائی اسمبلی کا خانہ فرہنگ ایران کا دورہ،پاکستان اور ایران کے عوام اسلامی اخوت کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، کرامت اللہ خان

7 Jun 2011 19:26

اسلام ٹائمز:کرامت اللہ خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات عوام کی سطح پر بھی قائم ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خمینی نہ صرف ایران بلکہ امت مسلمہ کے ایک عظیم رہنما تھے


پشاور:اسلام ٹائمز۔ سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کرامت اللہ خان نے منگل کے روز خانہ فرہنگ ایران کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پشاور میں مقیم اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند سے ملاقات کی، صوبائی وزیر مذہبی امور نمروز خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سپیکر صوبائی اسمبلی کرامت اللہ خان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے عوام اسلامی بھائی چارے اور دوستی و اخوت کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں ممالک کے تعلقات عوام کی سطح پر بھی قائم ہیں، انہوں نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خمینی نہ صرف ایران بلکہ امت مسلمہ کے ایک عظیم رہنما تھے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں روز بروز استحکام پیدا ہو رہا ہے اس موقع پر انہوں نے خانہ فرہنگ ایران آمد پر سپیکر صوبائی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 77420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/77420/سپیکر-صوبائی-اسمبلی-کا-خانہ-فرہنگ-ایران-دورہ-پاکستان-اور-کے-عوام-اسلامی-اخوت-رشتوں-میں-بندھے-ہوئے-ہیں-کرامت-اللہ-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org