0
Friday 25 Jan 2019 21:25

سیاحوں کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے این او سی کی شرط ختم کرنیکا اعلان

سیاحوں کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے این او سی کی شرط ختم کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت کے لئے جنت ہے، 175 ممالک کو ای ویزہ، 50 ممالک کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دے دی گئی، 50 ملکوں کو ایئر پورٹ لانج پر ہی ویزہ دیا جائے گا، سیاحوں کو کنٹونمنٹ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے لئے این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرا رہے ہیں، پانچ ماہ میں یہ اقدام حکومت نے 70 سال کے بعد نئے دور کا آغاز کیا ہے، 1965ء تک پاکستان کی ویزا پالیسی نرم تھی اور لوگ آسانی سے آسکتے تھے، پاکستان سیاحت کیلئے جنت ہے، ملائیشیاء کی سالانہ سیاحت 20 ارب ڈالر اور ترکی کی سالانہ سیاحت 40 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ پاکستان کے اندر پہاڑی سیاحت، مذہبی سیاحت اور اس کے علاوہ سیاحت کی کئی اقسام ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تمام محکموں نے سر جوڑے اور ایک ویزا پالیسی کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 175 ممالک کو الیکٹرانک ویزا اور 50 ممالک کے شہریوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت دے دی گئی ہے، آیاٹا سے منظور شدہ ٹور آپریٹرز کو سیاحتی وفود پاکستان لانے کی اجازت دے دی گئی ہے، بزنس ویزا کی سہولت 96 ممالک کو فراہم کی جائے گی، سفارتی کارڈ کی مدت ایک سال سے بڑھا کر تین سال کر دی گئی ہے، سیاحوں کو کنٹونمنٹ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان جانے کیلئے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت نئے پاکستان کی معیشت کی بنیاد بنے گی، حکومت کی معاشی اصلاحات کی پالیسی میں صنعتوں کو بڑھانا اور سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 774229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش