0
Friday 25 Jan 2019 23:30

صہیونی باشندوں کا ملائیشیا میں استقبال نہیں کیا جائے گا، مہاتیر محمد

صہیونی باشندوں کا ملائیشیا میں استقبال نہیں کیا جائے گا، مہاتیر محمد
اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک مجرم ریاست ہے اور اس کے صہیونی باشندوں کا ملائیشیا میں استقبال نہیں کیا جائے گا۔ ویانا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیل کی یہودی بستیوں کی تعمیر ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطین میں یہودی بستیوں کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ خیال رہے کہ ملائیشیا کی حکومت نے رواں سال ہونیوالے پیراکی کے بین الاقوامی مقابلے میں اسرائیلی پیراکوں کو شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں۔
خبر کا کوڈ : 774252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش