QR CodeQR Code

پاکستان کا گلگت بلتستان سے رشتہ بہت گہرا ہے، فورس کمانڈر

26 Jan 2019 00:15

میجر جنرل احسان محمود ملک نے سکردو میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ گلگت بلتستان پاکستان سے الگ ہے، جی بی کے عوام ملک کے بڑے وفادار ہیں، یہاں کے لوگوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کا جی بی سے رشتہ بہت گہرا ہے، کوئی یہ نہ سمجھے کہ گلگت بلتستان پاکستان سے الگ ہے، جی بی کے عوام ملک کے بڑے وفادار ہیں، یہاں کے لوگوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ سکردو میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاک فوج خطے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، جی بی پولیس ملک بھر کی پولیس کیلئے مثال ہے، اس سے بڑی خوبی اور کیا ہوسکتی ہے کہ یہاں کی پولیس رشوت نہیں لیتی اور انتہائی کھٹن حالات میں بھی ایمانداری سے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے پاک فوج بھرپور تعاون کریگی، اہلکاروں کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی، انہیں اگلے مورچوں کا دورہ کرایا جائے گا، فورس کمانڈر نے اس موقع پر سی ایم ایچ سکردو میں دو روز تک پولیس فورس اور اہلخانہ کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپ لگانے کا اعلان بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 774257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774257/پاکستان-کا-گلگت-بلتستان-سے-رشتہ-بہت-گہرا-ہے-فورس-کمانڈر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org