QR CodeQR Code

پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلیے ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف

26 Jan 2019 00:28

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹینک، آرٹلری سمیت ہتھیاروں کے مختلف نظام اور پاک فضائیہ کے جنگی جہاز بھی مشقوں کا حصہ تھے، مشقوں کا مقصد میدان جنگ کے حقیقی ماحول میں فوجی دستوں کی تربیت تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادرِ وطن کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب مشقوں کے علاقے کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول کے ماحول میں ایک بریگیڈ کی مشقیں دیکھیں۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کے عزم اور اعلیٰ آپریشنل تربیتی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں استحکام کے لئے بھرپور کام کیا ہے، پاک فوج مادرِ وطن کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ٹینک، آرٹلری سمیت ہتھیاروں کے مختلف نظام اور پاک فضائیہ کے جنگی جہاز بھی مشقوں کا حصہ تھے، مشقوں کا مقصد میدان جنگ کے حقیقی ماحول میں فوجی دستوں کی تربیت تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 774259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774259/پاک-فوج-کسی-بھی-جارحیت-کا-جواب-دینے-کیلیے-ہمہ-وقت-تیار-ہے-آرمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org