0
Saturday 26 Jan 2019 10:19

فرانزک سائنس ایجنسی نے سانحہ ساہیوال کے مزید شواہد مانگ لئے

فرانزک سائنس ایجنسی نے سانحہ ساہیوال کے مزید شواہد مانگ لئے
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ساہیوال کی تفتیش کرنیوالے فرانزک سائنس ایجنسی نے محکمہ داخلہ کی جانب سے فراہم کئے گئے شواہد کو ناکافی قرار دیدیا۔ ذرائع کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی نے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے ٹھوس شواہد فراہم کئے جائیں۔ فرانزک سائنس لیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صرف چلنے والی گولیوں کے خول سے تحقیقات نہیں ہو سکتیں اس کیلئے وہ بندوقیں بھی درکار ہیں جن سے فائرنگ کی گئی جبکہ واقعہ کے دیگر شواہد بھی فراہم نہیں کئے گئے جس کے باعث تحقیقات میں پیشرفت ممکن نہیں۔ فرانزک لیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ فوری طور پر دیگر شواہد بھی لیب میں جمع کروائے اس کے بعد ہی رپورٹ فراہم کی جائے گی۔ ادھورے شواہد کے بنیاد پر رپورٹ نہیں دے سکتے۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے فرانزک لیب کو سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے نتائج جلد دینے کی ہدایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 774288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش