0
Saturday 26 Jan 2019 12:21

بلوچستان، مسافر بسوں پر ڈیزل و پٹرول لے جانے پر پابندی عائد

بلوچستان، مسافر بسوں پر ڈیزل و پٹرول لے جانے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ہائیر ایجوکیشن ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے پیٹرول اور ڈیزل کی ٹرانسپورٹیشن انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، جسکی کسی بھی طور اجازت نہیں دی جا سکتی اور اسکی روک تھام کیلئے صوبائی حکومت سخت اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بس، ویگن مالکان کا بھی فرض ہے کہ وہ مسافروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے کسی بھی انسانی جان کو خطرہ لاحق ہو۔
انہوں نے مسافروں سے بھی کہا ہے کہ وہ ایسی گاڑیوں میں سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے تمام مسافر بسوں، ویگنوں اور گاڑیوں میں انسانی جانوں کے لئے خطرہ بننے والے اضافی پیٹرول و ڈیزل لیجانے اور اسکی نقل و حمل پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس ضمن میں تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اور دیگر متعلقہ حکام کو واضح ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنا لیں۔
 
خبر کا کوڈ : 774308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش