0
Saturday 26 Jan 2019 13:02

اکنامک ایڈوائزری کونسل کے رکن ثاقب شیرانی فنانس بل پہ عدم مشاورت کیوجہ سے مستعفی

اکنامک ایڈوائزری کونسل کے رکن ثاقب شیرانی فنانس بل پہ عدم مشاورت کیوجہ سے مستعفی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے رکن ماہر معاشیات ثاقب شیرانی نے ذاتی وجوہات پہ استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے استعفے کی  وجہ کچھ اور ہے، وہ وجہ ضمنی فنانس بل میں کونسل سے مشاورت نہ کئے جانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی اکنامک ایڈوائزری کونسل سے ایک اور رکن مستعفیٰ ہوگئے، ماہر معاشیات ثاقب شیرانی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ثاقب شیرانی کا کہنا ہے کہ نجی وجوہات کی بنا پر کونسل چھوڑ رہا ہوں۔ تاہم ذرائع کے مطابق استعفے کی وجہ کچھ اور ہے اور وہ وجہ ضمنی فنانس بل میں کونسل سے مشاورت نہ کئے جانا ہے۔ خیال رہے ثاقب شیرانی ریونیو اور اکنامک پر ایڈوائیزری فراہم کر رہے تھے، کونسل سے اب تک چار ممبران مستعفیٰ ہو چکے ہیں، کونسل میں اٹھارہ ممبران تھے، اب چودہ باقی رہ گئے ہیں۔

یاد رہے ستمبر 2018ء میں حکومت کی جانب سے ماہر معاشیات عاطف میاں کی نامزدگی واپس لینے کے بعد انھوں نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت چھوڑ دی تھی اور استعفیٰ حکومت کو بھجوا دیا تھا۔ عاطف میاں کا کہنا تھا کہ حکومت کو میری تقرری پرشدید دباؤ کا سامنا تھا، حکومت پاکستان کے استحکام کیلئے مستعفی ہو رہا ہوں۔ بعد ازاں اقتصادی مشاورتی کونسل سے میاں عاطف کو الگ کرنے کے فیصلے پر رکن پروفیسر عمران رسول نے بھی کونسل سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، جس کے بعد کونسل کے رکن عاصم خواجہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے 11 افراد پر مشتمل اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے تھی، جس میں ماہرین تعلیم، ماہرین اقتصادیات اور ترقی کے ماہرین کو شامل کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 774315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش