0
Saturday 26 Jan 2019 18:37

اتحاد امت وقت کا اہم تقاضا ہے، مولانا عاصم مخدوم

اتحاد امت وقت کا اہم تقاضا ہے، مولانا عاصم مخدوم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی سے انکی رہائش گاہ کینٹ پر کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم کی ملاقات، مسالک کے درمیان یکجہتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک میں قیام امن کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم کیا۔ اس موقع پر مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ مولانا طاہر اشرفی نے ہمیشہ اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دیا، اتحاد امت وقت کا اہم تقاضا ہے، ملک کو جنت نظیر بنانے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ انہوں نے کہا ملک کو وحدت کی جنتی ضرورت اب ہے پہلے کبھی نہیں تھی، ملک دشمن قوتیں ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دیکر بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں مگر ان سازشوں کو اتحاد سے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کا مشن اسلام اتحاد امت مصطفی ہے، قوم اتحاد امت کی جدوجہد کرنیوالی تنظیمات کو فروغ دیں، ہمارے اکابر اسلاف کا باہمی ربط ہمارے لئے مثالی نمونہ ہے، ہمیشہ ایک دوسرے کے مدارس اور خانقاہوں میں جاکر اتحاد کا عملی ثبوت دیا ہے، آج بھی اہل علم اور اہل حق کا طبقہ وحدت امت کی بات کرتا ہے۔ اس موقع پر مولانا اسعد الرحمن سعید، مولانا محمد اشفاق پتافی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 774350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش