QR CodeQR Code

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور اکنامک ٹرانسفورمیشن پروگرام جی بی کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ

26 Jan 2019 14:42

معاہدے کے تحت ملکی زرعی مفاد اور زرعی مسائل کے حل کیلئے معلومات، تحقیق و تجربات اور حقائق کا تبادلہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور اکنامک ٹرانسفورمیشن پروگرام گلگت بلتستان کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے، معاہدے کے تحت ملکی زرعی مفاد اور زرعی مسائل کے حل کیلئے معلومات، تحقیق و تجربات اور حقائق کا تبادلہ کیا جائے گا، اس معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے دیہی علاقوں میں زراعت کی ترقی، غربت کا خاتمہ اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات کرنا ہے۔ اکنامک ٹرانسفورمیشن پروگرام کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر احسان میر نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں دونوں اداروں کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے، دونوں اداروں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی اشتراک و تعاون سے ہی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کرکے ملک کو فائدہ دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل قومی سطح کا بڑا ادارہ ہے، جس کا مقصد ملک میں زراعت کی ترقی اور خوراک کے تحفظ کیلئے ممکنہ اقدامات اٹھانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 774366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774366/پاکستان-زرعی-تحقیقاتی-کونسل-اور-اکنامک-ٹرانسفورمیشن-پروگرام-جی-بی-کے-مابین-باہمی-تعاون-کا-معاہدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org