QR CodeQR Code

اگر بنی گالا کو ریگولائز کیا جاسکتا ہے تو کراچی کی عمارتیں بھی ہوسکتی ہیں، فاروق ستار

26 Jan 2019 15:25

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان نے کہا کہ سعید غنی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ عمارتیں گرانے کی بجائے وہ مستغفی ہوجائیں گے، ہم منتظر ہیں کہ یہی بات خالد مقبول صدیقی اور وسیم اختر بھی کریں گے، خالد مقبول صدیقی اور دیگر کو جواب دینا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان فاروق ستار نے سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں عمارتیں گرانے کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہےکہ اگر بنی گالا کو ریگولائز کیا جاسکتا ہے تو باقی عمارتیں بھی ہوسکتی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ تحریک انصاف تو کہتی تھی کہ الیکشن سے پہلے ہی ان کی معاشی پالیسی تیار تھی، اگر آئی ایم ایف میں ہی جانا ہے تو پھر اگست میں ہی چلے جانا تھا، دوست ممالک سے فنڈنگ اور اقدامات میں تاخیر سے سرمایہ کاری متاثر ہوئی، اب مگرمچھ کے آنسو بہاکر سرمایہ کاروں کو زبردستی دھکا دیا جارہا ہے، حکومت آئی ایم ایف سے متعلق اب بھی کلئیر نہیں۔

کراچی میں تجاوزات آپریشن پر سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی توڑ پھوڑ میں لگے ہیں، دس ہزار دکانیں اور مکان ٹوٹ چکے ہیں، اب عدالت کا فیصلہ آیا ہے کہ جو غیر قانونی عمارت ہے سب توڑ دیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ سعید غنی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ عمارتیں گرانے کی بجائے وہ مستغفی ہوجائیں گے، ہم منتظر ہیں کہ یہی بات خالد مقبول صدیقی اور وسیم اختر بھی کریں گے، خالد مقبول صدیقی اور دیگر کو جواب دینا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بنی گالا کو ریگولائز کیا جاسکتا ہے تو باقی عمارتیں بھی ہوسکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 774377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774377/اگر-بنی-گالا-کو-ریگولائز-کیا-جاسکتا-ہے-کراچی-کی-عمارتیں-بھی-ہوسکتی-ہیں-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org