QR CodeQR Code

پشاور، دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید تیراہ میدان مسجد 8 سال بعد کھول دی گئی

26 Jan 2019 17:26

سیکٹر کمانڈر شہریار قریشی نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میدان میں سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بھی کھول دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ باغ میں سہولتوں سے آراستہ ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید تیراہ میدان مسجد بھی کھول دی گئی، گذشتہ روز مرکزی جامع مسجد میں 8 سال بعد جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکٹر کمانڈر شہریار قریشی نے کہا ہے کہ جامع مسجد 8 سال بعد کھولی گئی ہے، مسجد کی دوبارہ تزین و آرائش کرکے کھولا گیا۔ شہریار قریشی کا کہنا تھا کہ جامع مسجد کو 2013ء میں دہشتگردوں نے شہید کیا تھا۔ سیکٹر کمانڈر شہریار قریشی نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میدان میں سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بھی کھول دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ باغ میں سہولتوں سے آراستہ ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔ سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کے لئے تمام سہولتیں میسر ہیں، ایکسرے سمیت مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 774408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774408/پشاور-دہشتگردوں-کے-ہاتھوں-شہید-تیراہ-میدان-مسجد-8-سال-بعد-کھول-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org