1
Saturday 26 Jan 2019 17:51

کوئٹہ میں سردی کی شدت برقرار، محکمہ موسمیات کیجانب سے مزید بارشوں کی پیشنگوئی

کوئٹہ میں سردی کی شدت برقرار، محکمہ موسمیات کیجانب سے مزید بارشوں کی پیشنگوئی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سردی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ، ژوب اور قلات میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔ کوئٹہ میں سردی کی شدت میں کمی نہ آ سکی، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، آسمان پر ہلکے بادلوں کا راج ہے، بادلوں کی اوٹ سے سورج کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ شدید سردی نے ان کے روزمرہ کے معمولات پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں، شدید سردی کے دوران شہریوں کے لئے آمدورفت بھی مشکل ہو گئی ہے خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کوئٹہ کے علاوہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات اور ژوب میں بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 774409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش