0
Saturday 26 Jan 2019 22:40

تحریک صوبہ ملتان صوبے کے حصول کیلئے حقیقی جدوجہد کر رہی ہے، رکن الدین حامدی

تحریک صوبہ ملتان صوبے کے حصول کیلئے حقیقی جدوجہد کر رہی ہے، رکن الدین حامدی
اسلام ٹائمز۔ تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن الدین ندیم حامدی نے کہا ہے کہ اس خطہ میں الگ پبلک سروس کمیشن سپریم کورٹ کا بینچ ہونا چاہیئے، جو اصلاحات کا صحیح نظام، پانی کا مسئلہ اور دیگر محرومیوں کا ازالہ ضروری ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس سلسلہ میں اقدامات کرے، یہاں بسنے والے لوگ ایک عرصہ سے اپنی بنیادی ضرورتوں کیلئے لاہور اور اسلام آباد کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں حکومت فوری طور پر جنوبی پنجاب کو صوبہ ملتان بنانے کا اعلان کرے، تاکہ یہاں بسنے والی عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے۔

یہاں کے نوجوانوں میں قابلیت ہونے کے باوجود سرکاری نوکریوں کے وہ مواقع حاصل نہیں کر پاتے جو اپر پنجاب کے نوجوانوں کو ملتے ہیں، اس کی وجہ اس علاقہ کی پسماندگی ہے، جس کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو وسائل فراہم نہیں کر پاتے، ہمارے قابل نوجوان بھی مزدوریاں کرنے پر مجبور ہیں، تحریک صوبہ ملتان صوبے کے حصول کیلئے حقیقی جدوجہد کر رہی ہے، نوجوانوں کو چاہیئے کہ تحریک کے ہاتھ مضبوط کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک صوبہ ملتان کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں نوجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 774432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش