0
Saturday 26 Jan 2019 21:35

اسد عمر کی ٹیم میں وہی لوگ ہیں جو ن لیگ کے ساتھ تھے، جو معاشی تباہی کے ذمہ دار ہیں، ڈاکٹر اشفاق حسن

اسد عمر کی ٹیم میں وہی لوگ ہیں جو ن لیگ کے ساتھ تھے، جو معاشی تباہی کے ذمہ دار ہیں، ڈاکٹر اشفاق حسن
اسلام ٹائمز۔ نامور ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا ہے کہ اسد عمر کی ٹیم میں وہی لوگ ہیں جو ن لیگ کے ساتھ تھے اور جو ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، اسد عمر نے جو معاشی پیکج پیش کیا ہے اسے منی بجٹ کہنا غلط ہے، اس سے مہنگائی نہیں بڑھے گی بلکہ افراط زر اسی سطح پر رہے گا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں چھ سات فیصد افراط زر ایک معمول کی بات ہے، اس کے بغیر معیشت نہیں چل سکتی۔ انہوں نے اسد عمر کے معاشی پیکج کے بارے میں کہا کہ اس میں معیشت میں بہتری لانے کی کوشش کی گئی ہے، اس کے علاوہ کاروباری طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا گیا ہے اور کاروبار کرنے میں آسانی کی کوشش کی گئی ہے، تاہم یہ پیکج پہلے پیش کرنا چاہیئے تھا۔

نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب کالا باغ ڈیم کی طرح ہوگیا ہے، اس موضوع پر بات کریں تو سیاسی جماعتیں فوراً اسے ملک دشمنی قرار دے دیں گی۔ آئی ایم ایف کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر ہم آئی ایم ایف کے پروگرام میں جائیں گے تو اب تک کے تمام اچھے اقدامات پر پانی پھر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ادائیگیوں میں توازن ہے جسے حل کرنے کے لئے وزیراعظم کو ملکوں ملکوں جاکر مالی مدد مانگنے پر مجبور کردیا ہے۔ درآمدات کے متعلق ڈاکٹر اشفاق حسن کا نکتہ نظر تھا کہ آسائش کے لئے منگوائی گئی اشیاء کو ایک سال کے لئے روک لینا چاہیئے تھا، اس کی بدولت ساڑھے تین سے چار ارب ڈالرز کا زرمبادلہ بچایا جا سکتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 774443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش