0
Sunday 27 Jan 2019 07:45

گلگت بلتستان میں گندم کا کوئی بحران نہیں، غلام محمد

گلگت بلتستان میں گندم کا کوئی بحران نہیں، غلام محمد
اسلام ٹائمز۔ مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم وافر مقدار میں ذخیرہ ہے اور گندم کا کوئی بحران نہیں۔ محکمہ خوراک کی بروقت اقدامات اور بہترین حکمت عملی کی وجہ سے برفانی علاقوں کیلئے جون 2019ء تک کا گندم کوٹہ پہلی مرتبہ پہنچا دیا گیا ہے۔ تازہ ترین برفباری میں بھی گلگت بلتستان کی سرحدات میں گندم ذخیرہ موجود ہے۔ مشیر خوارک نے مزید کہا ہے کہ بڑھتی آبادی اور سیاحوں کی بڑی تعداد میں گلگت بلتستان آمد سے موجودہ گندم کوٹہ 15 لاکھ گندم بوریاں سالانہ عوامی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ آئندہ وقتوں میں گندم کوٹہ بڑھا دیا جائے۔ اس سلسلے میں ہوم ورک کیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 774486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش