0
Sunday 27 Jan 2019 11:29

وکلاء برادری نے مجھ پر جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، محمد ناظم خان

وکلاء برادری نے مجھ پر جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، محمد ناظم خان
اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خالد اشرف خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع کچہری کی موجودہ جگہ پر توسیع وکلاء برادری کی شاندار فتح ہے، نومنتخب قیادت کی اولین ترجیح نوجوان اور خواتین وکلاء کے دیرینہ مسائل کا خاتمہ ہے، کالے کوٹ کے تقدس کو ہمیشہ برقرار رکھیں گے، وکلاء کی فلاح و بہبود کا مشن جاری رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس شہریان ملتان کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد ناظم خان، نائب صدر محمد احمد بابر، جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری، بلا مقابلہ کامیاب جوائنٹ سیکرٹری رابعہ اشرف قریشی، ممبر مجلس عاملہ طاہر ریاض قریشی، فنانس سیکرٹری افتخار قریشی، مجلس شہریان ملتان کے کوآرڈینیٹر غلام مصطفیٰ قریشی، علامہ خالد محمود ندیم، مولانا غلام دستگیر حامدی، رانا اسلم ساغر، علامہ انوارالحق مجاہد۔

ممتاز قانون دان پروفیسر حنیف چوہدری، سجاد ملک، عامر محمود نقشبندی، طارق عمر چوہدری، صاحبزادہ سلیم قریشی، مخدوم نثار احمد، شیخ علیم طاہر، عامر شہزاد صدیقی، پروفیسر برہان صابری، مخدوم ارشد قریشی، محمد علی رضوی، عیسیٰ بھٹہ، سلمان الہیٰ قریشی، علامہ اسرار الحق مجاہد، صوفی مختیار راٹھور، پروفیسر علامہ عبدالماجد وٹو، عدنان قریشی، علامہ عبدالقیوم قادری، رانا طاہر رزاق، صاحبزادہ منیر چشتی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر محمد ناظم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری نے مجھ پر جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، کچہری کی پولیس لائن مین توسیع جلد ہوگی، کچہری میں مظلوم سائلین کی دادرسی اور سستے انصاف کے حصول کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، وکلاء برادری کے مسائل کے خاتمہ کیلئے سینیئرز کی راہنمائی اور مشاورت سے چلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 774492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش