QR CodeQR Code

اقوام متحدہ نے جمال خاشقعجی قتل کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیشن قائم کر دیا

27 Jan 2019 11:20

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماورائے عدالت سزاؤں کی خصوصی ماہر ایگنیزکیلامارڈ خاشقی کے قتل کی تحقیقات کےلیے بنائے گئے کمیشن کی قیادت کریں گی۔ کمیشن میں برطانوی بیرسٹر ہلیناکینیڈی، پیتھالوجسٹ دوارتے نونو وائرا بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی صحافی جمال خاشقی کے قتل کی تحقیقات کےلیے3 رکنی یواین کمیشن قائم کردیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماورائے عدالت سزاؤں کی خصوصی ماہر ایگنیزکیلامارڈ خاشقی کے قتل کی تحقیقات کےلیے بنائے گئے کمیشن کی قیادت کریں گی۔ کمیشن میں برطانوی بیرسٹر ہلیناکینیڈی، پیتھالوجسٹ دوارتے نونو وائرا بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمیشن کے ارکان 28 جنوری سے 3 فروری تک استنبول کا دورہ کریں گے۔ کمیشن اپنی رپورٹ 19 جون کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو گزشتہ سال اکتوبر میں ترک شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 774502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774502/اقوام-متحدہ-نے-جمال-خاشقعجی-قتل-کی-تحقیقات-کیلئے-تین-رکنی-کمیشن-قائم-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org