QR CodeQR Code

وزیراعلٰی خیبر پختوخوا کا اپر کوہستان میں 6 افراد کی گمشدگی کا نوٹس

27 Jan 2019 11:56

وزیراعلٰی محمود خان نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے حساس اضلاع اور علاقوں کی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور کسی بھی حادثے کی صورت میں بلا تاخیر جگہ پر پہنچنے اور امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے گلیات میں برفباری تھمنے کے باوجود مری روڈ نہ کھلنے اور اپر کوہستان برفباری میں گمشدہ چھ افراد کی تلاش کے حوالے خبروں کا سخت نوٹس لے کر متعلقہ حکام کو امدادی سرگرمیاں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلٰی ہاوس کی جانب سے جاری ایک بیان میں وزیراعلٰی نے کوہستان میں چھ افراد کی گمشدگی اور مری روڈ نہ کھلنے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ وزیراعلٰی محمود خان نے اس حوالے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو امدادی سرگرمیاں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلٰی نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے حساس اضلاع اور علاقوں کی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور کسی بھی حادثے کی صورت میں بلا تاخیر جگہ پر پہنچنے اور امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ ناگہانی آفات سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہر دم مستعد رہنا چاہیئے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے سیف سٹی پراجیکٹ سے متعلق اجلاس میں پشاور کیلئے تمام نقائص اور کمزوریوں سے پاک اسٹیٹ آف دی آرٹ سیف سٹی پراجیکٹ کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس سلسلے میں لاہور اور اسلام آباد ماڈلز کا جائزہ لیکر حتمی تجویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 774513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774513/وزیراعل-ی-خیبر-پختوخوا-کا-اپر-کوہستان-میں-6-افراد-کی-گمشدگی-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org