QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں موجود جعلی ڈاکٹرز کی فہرست تیار

27 Jan 2019 12:24

پی ایم ڈی سی نے جعلی ڈاکٹروں کے متعلقہ ڈی ایچ اوز کو آگاہ کردیا ہے، جعلی ڈاکٹروں کی تفصیلات جلد انٹی کرپشن کے حوالے کردی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں جعلی ڈاکٹروں کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ صحت نے جعلی ڈاکٹروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے 33 ڈاکٹروں کی ڈگریاں جعلی قرار دیدی ہیں جس کے مطابق ضلع شانگلہ میں 5، ملاکنڈ میں 4، سوات اور اپر دیر میں ایک، ایک جعلی ڈاکٹر کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کے علاوہ صوابی میں 3، لوئر دیر میں 3 اور ہری پور میں بھی ایک ڈاکٹر کی دستاویزات جعلی ثابت ہوئی ہیں۔ پی ایم ڈی سی نے جعلی ڈاکٹروں کے متعلقہ ڈی ایچ اوز کو آگاہ کردیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق جعلی ڈاکٹروں کی تفصیلات جلد انٹی کرپشن کے حوالے کردی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 774522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774522/خیبر-پختونخوا-میں-موجود-جعلی-ڈاکٹرز-کی-فہرست-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org