0
Sunday 27 Jan 2019 12:39

فرانس، پیلی جیکٹ مظاہرین کا احتجاج گیارہویں ہفتے بھی جاری

فرانس، پیلی جیکٹ مظاہرین کا احتجاج گیارہویں ہفتے بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ فرانس میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مسلسل گیارہویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ مظاہرین سڑکوں پر نکلے، پولیس سے جھڑپوں اور املاک کو نقصان پہنچانے پر 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپوں کی وجہ سے پیرس اور بعض دیگر شہر اس ہفتے بھی میدان جنگ کا منظر پیش کرتے رہے۔ ایک طرف سے پتھر اور فائر کریکر برسائے گئے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا، جبکہ  200 سے زائد مظاہرین گرفتار کر لیے گئے۔ واضح رہے کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف گزشتہ سال 17نومبر سے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ فرانسیسی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے 27 ہزار افراد کے مقابلے میں اس بار 22 ہزار افراد نے مظاہروں میں حصہ لیا، احتجاجی تحریک آگے بڑھانے کی حکمت عملی پر پیلی جیکٹ مظاہرین میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 774525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش