0
Sunday 27 Jan 2019 12:41

کراچی پولیس چیف کا شہری کے بھیس میں دورہ، شہریوں کو تنگ کرنیوالے اہلکار معطل

کراچی پولیس چیف کا شہری کے بھیس میں دورہ، شہریوں کو تنگ کرنیوالے اہلکار معطل
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے عام شہری کے بھیس میں کراچی کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے 2 اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف نے دورے کے موقع پر ایم ٹی خان روڈ اور سلطان آباد میں پولیس اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے ناکہ بندی کرکے شہریوں کو تنگ کرتے ہوئے پائے گئے، جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹریفک سیکشن کے 2 اے ایس آئیز سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

امیر شیخ نے ٹریفک سیکشن جیکسن کے ریکارڈ پر اے ایس آئی ناصر اقبال اور سلطان آباد کے ایس آئی اکرم کے عہدوں میں بھی ایک درجے تنزلی کا حکم جاری کیا ہے۔ معطل کیے جانے والے اہلکاروں میں جیکسن ٹریفک سیکشن کا اہلکار غلام محی الدین اور سلطان آباد ٹریفک سیکشن کا اہلکار رضوان شامل ہے۔ کراچی پولیس چیف نے ایس پی ٹریفک سٹی ڈاکٹر نجیب اور ڈی ایس پی منصور بوزدار کو وضاحت کیلئے طلب کرلیا، جبکہ جیکسن اور سلطان آباد ٹریفک سیکشنز کے انچارجز کو بھی ریکارڈ کیپرز کے ہمراہ طلب کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 774526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش