0
Sunday 27 Jan 2019 12:49

مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، شاہ محمود قریشی

مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ خطے میں امن ہو تاہم یہ مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں۔ ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مختلف ملکوں تک رسائی کے لیے علاقائی روابط قائم کئے ہیں اور وہ مستحکم اور پرامن خطے کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ منگل کے روز اومان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ اومان کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو برطانیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ دارالعلوام میں مسئلہ کشمیر اٹھاتے ہوئے اس بارے میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے۔ گزشتتہ روز شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ دوستانہ ممالک نے پاکستان کی کامیاب خارجی پالیسی کی وجہ سے اس کی معاونت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے حلقے کے وفود سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کا تیل تاخیری ادائیگی سے دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ قطر نے بھی بھارت کے بجائے ہماری زراعتی اشیا کو در آمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا قطر کا دورہ کامیاب رہا، قطری امیر نے پاکستان میں ہاؤسنگ، زراعت اور دیگر شعبوں میں معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے تمام سفیروں سے معاشی سفارتکاری کرنے کا کہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 774527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش