0
Sunday 27 Jan 2019 14:10

دکی کی کوئلہ کان میں ایک ماہ کے دوران پانچواں حادثہ، 2 مزدور جاں بحق

دکی کی کوئلہ کان میں ایک ماہ کے دوران پانچواں حادثہ، 2 مزدور جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ دکی کی کوئلہ کانیں موت کے کنویں بن گئیں۔ کان میں پیش آنے والا ایک اور حادثہ مزید دو کان کنوں کی جانیں نگل گیا۔ ایک ماہ کے دوران دکی کی کانوں میں پیش آنے والا یہ پانچواں حادثہ ہے۔ کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق نیاز محمد اور سلیمان خیل کا تعلق افغانستان سے تھا، جن کی لاشیں سول اسپتال دکی میں ضروری کارروائی کے بعد افغانستان روانہ کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں ٹرالی کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے۔ سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جوہر خان نے بتایا کہ روزانہ 5 سے 6 حادثات ہو جاتے ہیں۔ کول مائنز کے اپنے اسپتال بند پڑے ہیں جس کے باعث سارا بوجھ سول اسپتال پر ہے، دکی میں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث یہ تمام معاملات میں خود دیکھتا ہوں۔

رہنماء پاکستان لیبر فیڈریشن عبدالمجید شاہ نے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دکی مزدوروں کیلئے مقتل گاہ بن گیا ہے۔ آئے روز ہونے والے حادثات میں 27 روز کے دوران 19 مزدور جان سے جا چکے ہیں۔ مزدور تنظیموں کا کہنا ہے کہ کوئلہ کانوں میں آئے روز حادثات کی بڑی وجہ حفاظتی انتظامات کا نہ ہونا اورمائنز انسپکٹرز کی عدم موجودگی ہے، جبکہ حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر کان مالکان کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ ایک ماہ کے دوران دکی کی کانوں میں پیش آنے والا یہ پانچواں حادثہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 774555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش