QR CodeQR Code

جہانگیر ترین سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

27 Jan 2019 19:17

ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ رائیونڈ کے شاہی خاندان نے قطر سے اپنے لئے جعلی خط تو منگوا لیا، لیکن غریب کسانوں کیلئے چاول کی برآمد کا معاہدہ نہ ہونے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین سے لودھراں سے رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں محمد شفیق ارائیں، مقامی رہنما میاں الیاس آرائیں، بہاولپور سے ایم این اے سید سمیع الحسن گیلانی اور لیہ سے ایم پی اے سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے ملاقات کی۔ جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پر ہونیوالی ملاقات کے دوران علاقائی و ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں اپنے بیان میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پنجاب پولیس کو شریف خاندان نے بے دردی سے تباہ کیا، اس تباہی کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں، محکمہ پولیس میں اصلاحات مشکل ضرور ہیں، مگر ناممکن نہیں، انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پولیس اصلاحات کا عمل ضرور انجام تک پہچائیں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ رائیونڈ کے شاہی خاندان نے قطر سے اپنے لیے جعلی خط تو منگوا لیا، لیکن غریب کسانوں کے لئے چاول کی برآمد کا معاہدہ نہ ہونے دیا۔ عمران خان نے صرف پانچ ماہ کے اندر کسانوں کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الحمداللہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی میری شوگر ملز نے گنے کے کاشتکاروں کو سب سے بہترین ریٹ فراہم کیا ہے، میرا کسانوں سے وعدہ ہے کہ ان شاءاللہ کسی صورت بھی ان کا استحصال نہیں ہونے دوں گا۔


خبر کا کوڈ: 774589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774589/جہانگیر-ترین-سے-ارکان-اسمبلی-کی-ملاقاتیں-سیاسی-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org