0
Sunday 27 Jan 2019 19:17

جہانگیر ترین سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جہانگیر ترین سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین سے لودھراں سے رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں محمد شفیق ارائیں، مقامی رہنما میاں الیاس آرائیں، بہاولپور سے ایم این اے سید سمیع الحسن گیلانی اور لیہ سے ایم پی اے سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے ملاقات کی۔ جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پر ہونیوالی ملاقات کے دوران علاقائی و ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں اپنے بیان میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پنجاب پولیس کو شریف خاندان نے بے دردی سے تباہ کیا، اس تباہی کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں، محکمہ پولیس میں اصلاحات مشکل ضرور ہیں، مگر ناممکن نہیں، انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پولیس اصلاحات کا عمل ضرور انجام تک پہچائیں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ رائیونڈ کے شاہی خاندان نے قطر سے اپنے لیے جعلی خط تو منگوا لیا، لیکن غریب کسانوں کے لئے چاول کی برآمد کا معاہدہ نہ ہونے دیا۔ عمران خان نے صرف پانچ ماہ کے اندر کسانوں کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الحمداللہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی میری شوگر ملز نے گنے کے کاشتکاروں کو سب سے بہترین ریٹ فراہم کیا ہے، میرا کسانوں سے وعدہ ہے کہ ان شاءاللہ کسی صورت بھی ان کا استحصال نہیں ہونے دوں گا۔
خبر کا کوڈ : 774589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش