0
Sunday 27 Jan 2019 16:56

بادشاہی مسجد کے سابق خطیب مولانا علی اصغر عباسی کو سپرد خاک کردیا گیا

بادشاہی مسجد کے سابق خطیب مولانا علی اصغر عباسی کو سپرد خاک کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ بادشاهی مسجد کے سابق خطیب مولانا علی اصغر عباسی کی جامعه اشرفیه لاہور میں نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا حافظ فضل رحیم اشرفی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ملک کے ممتازعالم دین، بادشاهی مسجد کے سابق خطیب اور جامعه اشرفیه لاهور کے سابق سینئر استاد مولانا علی اصغر عباسی جو گذشته روز طویل علالت کے بعد 80 سال کے عمر میں انتقال کر گئے تھے، کی نماز جنازہ پڑھا دی گئی۔ مرحوم نے پسماندگان میں 3 بیٹے، 3 بیٹیاں اور بیوہ سمیت سینکڑوں شاگرد اور ہزاروں عقیدتمند سوگوار چھوڑے ہیں۔ مولانا علی اصغر عباسی ایک عرصہ تک نیلا گنبد مسجد انارکلی میں بھی خطابت کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ مرحوم دینی و علمی حلقوں میں ہردلعزیز شخصیت تھے۔ انہوں نے تحریک ختم نبوت، تحریک نظام مصطفی سمیت ملک میں چلنے والی مختلف تحریکوں میں حصہ لیتے ہوئے قید وبند کی صعوبتوں کا مقابلہ کیا۔ ان کی نماز جنازہ جامعه اشرفیه لاهور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پڑھائی۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر علامه خالد محمود (لندن)، مفتی شیر محمد علوی، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا عبدالخالق هزاروی، پروفیسر ظفر الله شفیق، مولانا مخدوم منظور احمد، مولانا حافظ عبداللہ مظہر، مولانا عاصم مخدوم، مولانا اعظم حسین، مولانا غضنفر عزیز اور جامعه اشرفیه لاهور کے اساتذہ، طلبه اور علماء کرام سمیت تمام شعبه هائے زندگی سے وابسته افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد میں مرحوم مولانا علی اصغر عباسی کو شیر شاہ قبرستان اچھرہ لاهور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 774591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش