0
Sunday 27 Jan 2019 17:54

بنوں، رکشہ اور ڈمپر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

بنوں، رکشہ اور ڈمپر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مسافر رکشے اور ڈمپر میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ ڈومیل لنک روڈ پر اسوقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر نے چنگ چی رکشے کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، جبکہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 774597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب