QR CodeQR Code

طورخم بارڈر کے راستے ایک ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہو رہی ہے، کلکٹر کسٹم پشاور

27 Jan 2019 19:03

کلکٹر کسٹم پشاور ڈاکٹر سعید جدون نے کہا کہ سمگلنگ ہماری معیشت کیلئے ناسور کی حثیت رکھتا ہے، جس کے خاتمہ کیلئے پوری قوم کو محکمہ کسٹم کا ساتھ دینا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ کلکٹر کسٹم پشاور ڈاکٹر سعید جدون نے کہا ہے کہ کراچی کے بعد طورخم بارڈر کے راستے سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہو رہی ہے، جوکہ ایک ارب ڈالر بنتی ہے، طورخم پر وی باک کے حوالے سے کچھ مسائل ضرور تھے، جنہیں حل کرلیا ہے اور اب وی باک سب سے زیادہ طورخم پر ہی فعال ہے، جس سے سامان لے جانے میں بڑی آسانی پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ ہماری معیشت کیلئے ناسور کی حثیت رکھتا ہے، جس کے خاتمہ کیلئے پوری قوم کو محکمہ کسٹم کا ساتھ دینا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کسٹم ہاؤس پشاور میں ورلڈ کسٹم ڈے کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق کسٹم شہرنوز خان اور سابق چیف کمشنر انکم ٹیکس جہانزیب محمود مہمان خصوصی تھے۔ اس سے قبل کلکٹر کسٹم پشاور اور مہمان خصوصی نے شہدائے یادگار پر حاضری دی، جہاں انہوں نے گلدستے رکھے اور شہداء کے درجات کیلئے دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 774602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774602/طورخم-بارڈر-کے-راستے-ایک-ارب-ڈالر-کی-ایکسپورٹ-ہو-رہی-ہے-کلکٹر-کسٹم-پشاور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org