0
Sunday 27 Jan 2019 19:20

بنوں سے تعلق رکھنے والا منشیات کا سمگلر جوڑا کوٹ مومن سے گرفتار، 10 کلو ہیروئن برآمد

بنوں سے تعلق رکھنے والا منشیات کا سمگلر جوڑا کوٹ مومن سے گرفتار، 10 کلو ہیروئن برآمد
اسلام ٹائمز۔ بنوں کے رہائشی میاں بیوی کو منشیات سمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ڈی ایس پی کوٹ مومن راجہ فخر بشیر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لکسیاں انسپکٹر محمد بوٹا نے سب انسپکٹر یاران گل، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد اقبال اور خان محمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب جان محمد والا پر ناکہ لگا کر سنیپ چیکنگ کر رہے تھے۔ ویگو ڈالہ بلا نمبری میں سوار بنوں کے ملزمان عزیز الرحمٰن اور اسکی بیوی مسماة صبا بی بی پٹھان کو مشکوک جان کر ڈالہ کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں میں چھپائی لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ گرفتار میاں بیوی کے خلاف منشیات سمگلنگ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 774603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش