0
Sunday 27 Jan 2019 20:52

علامہ شہنشاہ نقوی کا 5 روزہ دورہ جنوبی پنجاب اختتام پذیر، ملتان میں نئی مسجد و امامبارگاہ کا افتتاح

علامہ شہنشاہ نقوی کا 5 روزہ دورہ جنوبی پنجاب اختتام پذیر، ملتان میں نئی مسجد و امامبارگاہ کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی پانچ روزہ دورہ جنوبی پنجاب مکمل کرکے کراچی پہنچ گئے، دورہ ملتان کے موقع پر اُنہوں نے متولی و لائسنسدار سید عارف اختر کاظمی کے زیراہتمام مسجد و امام بارگاہ شان حسین بہادر پور ملتان کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ملتان کی معروف سماجی، سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے، مساجد اور امام بارگاہوں کے ذریعے پاکستان کی سالمیت اور مذہبی اقدار کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر اہل علاقہ اور ملکی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کرائی، اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ ناصر سبطین ہاشمی، مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا علی حسن، مولانا کاشف حیدری، مہر مزین چاون، میاں شوکت تھہیم، فضل عباس تھہیم، ملک سلیم مہے، اسد خان کھچی، نیئر مہے، اخلاق حیدر صدیقی، ذوالفقار خان لنگاہ، جعفر بخاری، اظہر عابدی، شعیب نقوی، عترت نقوی، ڈاکٹر شوذب کاظمی، سید وسیم زیدی، داور عباس کاظمی و دیگر شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 774615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش