0
Sunday 27 Jan 2019 21:28

کوہستان، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، 3 روز سے پھنسے مسافر محفوظ مقام پر منتقل

کوہستان، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، 3 روز سے پھنسے مسافر محفوظ مقام پر منتقل
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے کوہستان میں 72 گھنٹے سے پھنسے ہوئے سات مسافروں کو خصوصی آپریشن کے ذریعے ہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، آئی ایس پی آر ریجنل آفس گلگت کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہستان نے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی تھی، جس کے بعد پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین روز سے پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پٹن منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ کوہستان داسو میں کئی مسافر شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد تین روز سے پھنسے ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 774624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش