QR CodeQR Code

کراچی کا اعتماد بڑھنے سے ملک کا اعتماد بڑھے گا، خالد مقبول صدیقی

27 Jan 2019 22:58

لانڈھی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ کراچی کا فیصلہ جو 2018ء کے انتخاب میں رک گیا تھا لیکن آج آگیا ہے، ریاست کو تسلیم کرنا چاہیئے کہ سندھ کے شہری علاقوں کا یہ ہی فیصلہ ہے، کون جیتا اور کون ہارا یہ اہم نہیں بلکہ اہم یہ ہے کہ جمہوریت کو اعتماد ملا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 پر ضمنی انتخاب میں سید ہاشم رضا کی کامیابی کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ لگتا ہے سندھ کے شہری علاقوں پر جمہوریت کے پیروں کے دباؤ میں کمی آئی ہے، لیکن آج اعتبار آیا ہے کہ جو ووٹ دینگے وہ گنا بھی جائے گا۔ لانڈھی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ہے کراچی کا فیصلہ جو 2018ء کے انتخاب میں رک گیا تھا لیکن آج آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو تسلیم کرنا چاہیئے کہ سندھ کے شہری علاقوں کا یہ ہی فیصلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کون جیتا اور کون ہارا یہ اہم نہیں بلکہ اہم یہ ہے کہ جمہوریت کو اعتماد ملا ہے اور کراچی کا اعتماد بڑھنے سے ملک کا اعتماد بڑھے گا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جس کو جتنے ووٹ ملے ہم اسے مبارکباد دیتے ہیں، 3 پولنگ اسٹیشن پر نتیجہ رکا ہوا ہے لیکن اس سے ہمارا مینڈیٹ تبدیل نہیں ہو سکتا۔ خیال رہے کہ پی ایس 94 لانڈھی کی نشست ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت کے انتقال کے سبب خالی ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 774632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774632/کراچی-کا-اعتماد-بڑھنے-سے-ملک-بڑھے-گا-خالد-مقبول-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org