QR CodeQR Code

آئی ایس او کراچی ڈویژن کے تحت منعقد ہونے والے پری بورڈ امتحانات کا آغاز پیر سے ہوگا

27 Jan 2019 23:40

تعلیمی کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حسین رضا کا کہنا تھا کہ پری بورڈ امتحانات کے انعقاد کیلئے شہر بھر میں 16 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، شہر بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں نویں اور دسویں جماعت کے طلباء و طالبات حصہ لیں گے، پری بورڈ امتحانات کے ذریعے وہ اپنے تعلیمی صورتحال کو اچھی طرح سے پہچان سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت منعقد ہونے والے پری بورڈ امتحانات کا آغاز 28 جنوری سے شہر بھر میں ہوگا۔ تعلیمی کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے تعلیم سیکرٹری حسین رضا کا کہنا تھا کہ پری بورڈ امتحانات کے انعقاد کیلئے شہر بھر میں 16 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ شہر بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں نویں اور دسویں جماعت کے طلباء و طالبات حصہ لیں گے۔ پری بورڈ امتحانات کے ذریعے وہ اپنے تعلیمی صورتحال کو اچھی طرح سے پہچان سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امتحانات کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ماہرین تعلیم اور مختلف یونیورسٹیز کے طلباء پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، کمیٹی کے امور میں امتحانی پرچوں کی بروقت فراہمی سمیت امتحانات کو شفاف انداز میں انعقاد کرانا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 774639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774639/ا-ئی-ایس-او-کراچی-ڈویژن-کے-تحت-منعقد-ہونے-والے-پری-بورڈ-امتحانات-کا-ا-غاز-پیر-سے-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org