QR CodeQR Code

وزیراعلٰی بلوچستان کی روسی قونصل جنرل کو یقین دھانی

8 Jun 2011 00:11

اسلام ٹائمز:کوئٹہ میں روسی قونصل جنرل آندرے وی ڈیوی ڈوو سے ملاقات کے دوران وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل ٹریبونل نے کام شروع کر دیا ہے، ٹریبونل کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں حکومت مزید کاروائی کریگی


کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے روسی قونصل جنرل کو یقین دہانی کروائی ہے کہ خروٹ آباد واقعے پر ٹریبونل کی رپورٹ سامنے آتے ہی ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ کوئٹہ میں روسی قونصل جنرل آندرے وی ڈیوی ڈوو سے ملاقات کے دوران وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل ٹریبونل نے کام شروع کر دیا ہے، ٹریبونل کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں حکومت مزید کاروائی کریگی۔ اس موقع پر روسی کے قونصل جنرل کو بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، پاسپورٹ کے حصول اور متعلقہ دستاویزات کی تکمیل کے بعد لاشیں حوالے کر دی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 77465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/77465/وزیراعل-ی-بلوچستان-کی-روسی-قونصل-جنرل-کو-یقین-دھانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org