QR CodeQR Code

پاک فوج نے کوہستان میں برف باری کے باعث پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا

28 Jan 2019 11:43

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے تمام افراد 72 گھنٹے سے برف میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں پٹن کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج ملکی دفاع کے ساتھ مشکلات میں گھرے شہریوں کی مدد میں بھی پیش پیش ہے، کوہستان میں برف باری کے باعث پھنسے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کا کوہستان میں کامیاب ریسکیو آپریشن، شدید برف باری کے باعث پھنسے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ گاؤں سرتولوہی جلکوٹ سے ریسکیو کئے گئے افراد پاک آرمی کے شکر گزار ہیں۔ ریسکیو کئے گئے افراد کا کہنا تھا کہ ہم اوپر اسپاٹ نالے پر پتھر نکالنے کیلئے گئے تھے تاہم بہت زیادہ برف باری کی وجہ سے ہم وہاں پھنس گئے، پاک آرمی نے ریسکیو کے ذریعے ہمیں وہاں سے بحفاظت ہمیں اپنی جگہوں پہ پہنچایا، ہم آرمی کے بہت مشکور ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے تمام افراد 72 گھنٹے سے برف میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں پٹن کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 774680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774680/پاک-فوج-نے-کوہستان-میں-برف-باری-کے-باعث-پھنسے-افراد-کو-بحفاظت-نکال-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org