0
Monday 28 Jan 2019 12:05

مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات میں ہی موجود ہے، سیف الدین سوز

مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات میں ہی موجود ہے، سیف الدین سوز
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور بھارت کے سابق وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مشترکہ مزاحمتی قیادت بشمول سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کے ساتھ بات چیت کا آغاز کریں۔ اپنے بیان میں سیف الدین سوز نے کہا کہ چونکہ ریاستی گورنر میری طرح یہ رای قائم کر چکے ہیں کہ طاقت کے استعمال سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، اس لئے انہیں اسی بات پر لوٹ آنا چاہیئے جو انہوں نے عہدہ سنھبالنے کے وقت کہی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کشمیر کے لوگ خوب سمجھتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے کا حل کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔ اس لئے گورنر کو خود پہل کرنی چاہیئے کہ وہ بات چیت کا راستہ کھولیں۔ سیف الدین سوز نے کہا کہ میری رای یہ ہے کی گورنر ستیہ پال ملک کو براہ راست جموں و کشمیر حریت کانفرنس کے نمائندہ گروپ کے ساتھ ڈائیلاگ شروع کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ  یہی قابل عمل حل ڈھونڈنے کا راستہ ہے، اس طرح  گورنر  بھارت کے لئے ایک بڑا کام انجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 774681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش