QR CodeQR Code

صوابی، مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

28 Jan 2019 11:50

پیر کی صبح سرفراز خان اپنے بچوں کے ہمراہ سورہے تھے کہ اچانک کمرے کی چھت سوئے ہوئے خاندان پر آگری، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبا ہٹاکر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔


اسلام ٹائمز۔ صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے سوڈھیر سلو میں مکان کی چھت گرگئی ہے۔ واقعے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیر کی صبح سرفراز خان اپنے بچوں کے ہمراہ سورہے تھے کہ اچانک کمرے کی چھت سوئے ہوئے خاندان پر آگری، جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ، 11 سالہ بیٹی مروہ، ڈھائی سالہ ماہ نور اور 12 سالہ بیٹا عطاء اللہ جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سرفراز خان اور 6 سالہ بیٹا دانش شامل ہیں۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبا ہٹاکر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔


خبر کا کوڈ: 774682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774682/صوابی-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org