0
Monday 28 Jan 2019 12:05

خیبر پختونخوا سمبلی کی اکثریت اچھی پڑھی لکھی ہے

خیبر پختونخوا سمبلی کی اکثریت اچھی پڑھی لکھی ہے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اکثریتی ارکان کروڑ پتی اور صرف 2 ارکان ارب پتی درجے میں آتے ہیں جبکہ اکثریتی ارکان بیچلر ڈگری تک تعلیم حاصل کرسکے، ڈاکٹر، انجینئر اور وکیل بھی ارکان اسمبلی میں شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی اکثریت پڑھی لکھی ہے، بی اے کرنے والے ارکان 33 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں، ماسٹر کرنے والوں میں 19 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں 13 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، اسی طرح ایف اے کی تعلیم حاصل کرنے والوں میں 8 مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ ایم بی بی ایس کرنے والوں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں جبکہ 2 ارکان اسمبلی نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ 3 ارکان اسمبلی نے دینی مدرسے سے تعلیم حاصل کی اور 7 مرد ارکان اور 5 خواتین ارکان اسمبلی میٹرک ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 20 مرد اور 8 خواتین ارکان اسمبلی نے اپنی وابستگی مکمل سیاست بتایا ہے،27 ارکان اسمبلی زراعت، 24 ارکان تجارت، 4 ارکان قانون اور ایک طب کے شعبے سے وابستہ ہیں جبکہ خواتین ارکان نے خود کو گھریلو خواتین ظاہر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 774690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش