0
Monday 28 Jan 2019 18:00

عمران خان کی حکومت سے امید پیدا ہوئی تھی کہ وہ انصاف فراہم کریں گے، مولانا عون نقوی

عمران خان کی حکومت سے امید پیدا ہوئی تھی کہ وہ انصاف فراہم کریں گے، مولانا عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ ملت جعفریہ کا استحصال بند کیا جائے، حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے، شہید محمد علی شاہ کی شہادت ملت کو جلاء بخشے گی، سندھ حکومت قاتلوں کو گرفتار کرے۔ یہ بات انہوں نے مجلس ذاکرین امامیہ کے تحت عباس ٹاؤن میں شہداء و مرحومین کی یاد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ریاستی ادارے اور حکومتیں ملت جعفریہ کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہیں اور یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، عمران خان کی حکومت سے امید پیدا ہوئی تھی کہ وہ انصاف فراہم کریں گے، لیکن محمد علی شاہ اور علی رضاء عابدی سمیت حالیہ ٹارگٹ کلنگ نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، اس کے علاوہ شہید آغا آفتاب جعفری، شہید سبط جعفر، کاشف زیدی اور دیگر بے گناہوں کے قاتل بھی آج تک گرفتار نہ ہوسکے، حکومت اپنا فریضہ انجام دے۔ اس موقع پر علامہ نثار احمد قلندری، ڈاکٹر جواد، عبرت شاہ، ظہور جارچوی، مسیب علی رضوی، اختر حسنین کاظمی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 774800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش