0
Monday 28 Jan 2019 19:21

پشاور، منشیات کے سمگلروں کے خلاف آپریشن، درجن سے زائد سمگلر گرفتار

پشاور، منشیات کے سمگلروں کے خلاف آپریشن، درجن سے زائد سمگلر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمان کی نگرانی میں منشیات کے سمگلروں کے خلاف دائرہ تنگ کرکے آپریشن کا سلسلہ وسیع کردیا۔ ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر کار میں سوار سمگلر پولیس کو دیکھ کر موٹر کار دلہ زاک روڈ پر چھوڑ کر رات کی تاریکی میں فرارہوگئے۔ موٹر کار کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 46 ہزار گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ عارف ٹاؤن واحد گڑھی میں سعید اللہ کے قبضے سے شراب کی 12 بوتلیں ایک ہزار چھ سو گرام چرس دو گرام آئس اور 12 بور کی ایک شاٹ گن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ پشتہ خرہ بالا کے نذر محمد سے ایک ہزار دو سر گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ہشت نگری پولیس نے سبزی منڈی پشاور میں چھاپہ مارکر 7 قمار بازوں علی خان، شاہ گل، نبی گل، نیازمین، یار محمد اور سعید گل کو رنگے ہاتھوں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کرکے داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کرلی۔ پولیس نے جمرود روڈ پر ناکہ بندی کرکے لاکھوں روپے کی سات ہزار چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر چار ملزموں ساجد علی، نیک محمد، بابر اور وارث کو گرفتار کرلیا۔ جنرل بس سٹینڈ میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر سلطان کو گرفتار کرلیا۔ حمید اللہ، اسد، احسان اور باڑہ کے قبائلی صاحب جان سے 3 ہزار گرام چرس اور سینکڑوں بارودی گولے برآمد کرکے چاروں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 774806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش