0
Monday 28 Jan 2019 20:30

ملک کو آگے لیجانے کیلئے ٹکراؤ کی سیاست سے اجتناب کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

ملک کو آگے لیجانے کیلئے ٹکراؤ کی سیاست سے اجتناب کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو آگے لیجانا ہے، تو ٹکراؤ کی سیاست سے اجتناب کرنا ہوگا، لٹیروں کا کڑا اور بلاتفریق احتساب ہوگا، تو شور نہیں ہوگا، مزید مہنگائی ہوئی تو عوام سڑکوں پر نکل آئینگے، حکومت مہنگائی کے سیلاب کو روکنے اور غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے میڈان پاکستان پالسیاں مرتب دی جائیں، بیرونی مداخلت اور قرضے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ ہیں، ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے حکومت مواقع فراہم کرے، تاکہ دنیا بھر کے سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کر سکیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے ایک ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے، ملک کو دعوؤں کی نہیں بلکہ عملی کام کی ضرورت ہے،۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نظام نافذ کرنے اور ناموس مصطفیﷺ اور ختم نبوتﷺ کے قوانین کا تحفظ کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے تمام مذہبی و سیاسی قوتوں کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 774815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش