0
Monday 28 Jan 2019 23:25

ہنزہ، ششپر گلیشیئر 25 روز میں 120 فٹ آبادی کیجانب مزید پھیل گیا

ہنزہ، ششپر گلیشیئر 25 روز میں 120 فٹ آبادی کیجانب مزید پھیل گیا
اسلام ٹائمز۔ ششپر گلیشیئر کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھنے لگا، سروے کے مطابق گذشتہ 25 دنوں میں رہائشی علاقوں کی جانب 120 فٹ تک پھیل گیا ہے، مقامی لوگوں اور میڈیا سے وابستہ افراد نے پچیس دن پہلے جس مقام پر نشان لگایا تھا، اس سے 120 فٹ آگے پھیل گیا ہے، ایک اندازے کے مطابق ششپر گلیشیئر تین ماہ کے دوران دو کلومیٹر تک پھیل چکا ہے اور یہ رہائشی مقامات کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، میڈیا سروے کے مطابق گلیشیئر کا پھیلاؤ اسی رفتار سے جاری رہا تو آئندہ بیس روز بعد دو میگاواٹ پاور پراجیکٹ حسن آباد کی واٹر ٹینکی زد میں آئے گی، ساتھ ہی علی آباد، ڈورکھن حیدر آباد کا واٹر چینل بھی زد میں آنے کا خدشہ پیدا ہے۔

واٹر چینل تباہ ہونے کی صورت میں آبپاشی کیلئے پانی کا سنگین بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ششپر گلیشیئر جس رفتار سے بڑھ رہا ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو خطرناک رخ اختیار کرسکتا ہے، گلیشیئر کے پھیلاؤ کی رفتار کے اعتبار سے آئندہ دو سے چار ماہ میں حسن آباد گاؤں کی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونا ہوگا، رہائشی علاقوں کے ساتھ مرتضیٰ آباد تا حیدرآباد آبپاشی اور پینے کے پانی کیلئے بنائے گئے واٹر چینلز متاثر ہونے اور ہزاروں کنال اراضی اور درختوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، سنگین صورتحال یہ ہے کہ گلیشیئر کی وجہ سے دو نالوں کا پانی بھی رکا ہوا ہے اور مصنوعی جھیل بن گئی ہے، جھیل کا حجم روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہا ہے، جھیل پھٹنے کی صورت بڑے پیمانے پر نقصان کا خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 774831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش