0
Tuesday 29 Jan 2019 00:50

ایوان کا ماحول بہتر بنانے اور اراکین کے طرز عمل کا جائزہ لینے کیلئے عمران خان، زرادری اور شہباز شریف اکٹھے بیٹھیں گے

ایوان کا ماحول بہتر بنانے اور اراکین کے طرز عمل کا جائزہ لینے کیلئے عمران خان، زرادری اور شہباز شریف اکٹھے بیٹھیں گے
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری ایک ساتھ بیٹھیں گے۔ قومی اسمبلی کا ماحول پرامن کیسے رکھا جائے؟ اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی سربراہی میں پارلیمانی رہنمائوں پر مشتمل 13 رکنی کمیٹی بنادی ہے۔ کمیٹی میں وزیراعظم عمران خان، شہبازشریف، آصف زرداری، شیخ رشید، طارق بشیر چیمہ، خالد مقبول صدیقی، اختر مینگل، مولانا اسعد محمود، غوث بخش مہر، شاہ زین بگٹی، امیر حیدر خان ہوتی اور خالد مگسی شامل ہیں۔ پارلیمانی رہنمائوں کی 13 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، کمیٹی اراکین کے طرز عمل کا جائزہ لے گی اور ایوان کا ماحول بہتر بنانے کےلئے تجاویز بھی دے گی۔ کمیٹی اراکین کے رویے سے متعلق بھیجی گئی شکایات کی تحقیقات بھی کرے گی، جبکہ زیر التوا مقدمے اور میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر مبنی شکایت پر کمیٹی کارروائی نہیں کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 774847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش